تاریخ شائع کریں2018 12 March گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 317719

ایران ہمارا اہم ہمسایہ ملک ہے : پاکستانی مندوب

ایران کے وزیر خارجہ ظریف پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ گئے
پاک ایران تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور پاکستان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے کوشاں ہے:ملیحہ لودھی
ایران ہمارا اہم ہمسایہ ملک ہے : پاکستانی مندوب
اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی خاتون مندوب نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا اہم ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی وفود کے تبادلوں سے باہمی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد ملی ہے.

اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی خاتون مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ مہینوں میں اعلی سطحی وفود کا تبادلہ ہوگیا جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ پاک ایران تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور پاکستان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے کوشاں ہے.

پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ ایرانی قوم کا احترام کرتے ہیں. دونوں ممالک کے درمیان بہت سے مشترکات ہیں. ہم ایرانی عوام کو تہذیب یافتہ سمجھتے ہیں جو روشن تاریخ اور ثقافت کے مالک ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بھائیوں جیسا رشتہ قائم ہے. پاکستان ہمیشہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر اور قریبی تعلقات کا خواہاں ہے کیونکہ اس کے ذریعے ہم ایک دوسرے کی قابلیتوں سے استفادہ کرسکیں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ گئے.

اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ظریف پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے اس دورے کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے.

ظریف کا یہ دورہ گزشتہ ستمبر میں ان کے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف کے دورہ ایران کے جواب میں کیاجارہا ہے.

اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ آج اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاک ایران تجارتی سمینار میں شرکت اور خطاب کریں گے.
https://taghribnews.com/vdchzqnxw23nzqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ