تاریخ شائع کریں2018 10 March گھنٹہ 20:59
خبر کا کوڈ : 317350

شام میں دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

بشار جعفری کا اقوام متحدہ کے حکام کی جانب سے شام میں لاپرواہی برتے جانے پر افسوس کا اظہار
شام میں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے:بشار جعفری
شام میں دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال
اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے اعلان کیا ہے کہ شام نے دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں اقوام متحدہ کو ایک سو چالیس بار تحریری طور پر آگاہ کیا ہے

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ شام کی حکومت نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کی تنظیم کو بارہا مراسلے ارسال کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ گذشتہ بائیس فروری کو ترکی کی باب الہوی سرحدی گذرگاہ سے زہریلی گیس کے ٹینکر داخل ہوئے ہیں کہا کہ  یہ مواد دہشت گردوں کو فراہم کیا گیا تاکہ وہ اپنے زیر قبضہ علاقوں میں عام شہریوں کے خلاف اس زہریلی گیس کا استعمال کریں۔

بشار جعفری نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے حکام کی جانب سے لاپرواہی برتے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدام کا مقصد شامی حکومت کے خلاف نئی اسٹریٹیجی تیار کرنا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdciwyaput1azp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ