تاریخ شائع کریں2018 10 March گھنٹہ 10:27
خبر کا کوڈ : 317162

خطے میں ایران کی موجودگی کا بیرونی طاقتوں سے کوئی تعلق نہیں

ایران نے آج تک اپنے معاملات میں کسی بھی طاقت کو مداخلت کرنے کی اجازت دی ہے اور نہ ہی آئندہ دے گا
حجت الاسلام کاظمی صدیقی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی موجودگی سے اس علاقے میں امریکہ کی فنتہ انگیزی اور مفسدانہ اقدامات کا مقابلہ کر رہا ہے
خطے میں ایران کی موجودگی کا بیرونی طاقتوں سے کوئی تعلق نہیں
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ خطے میں ایران کی موجودگی کا بیرونی طاقتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ایران اس معاملے میں کسی کو بھی مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا کہ ایران یہ بات ہرگز قبول نہیں کر سکتا کہ یورپی ممالک امریکہ کی دلالی کرتے ہوئے تہران سے کہیں وہ خطے میں اپنی موجودگی کے بارے میں ان سے اجازت طلب کرے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے بڑے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ایران نے آج تک اپنے معاملات میں کسی بھی طاقت کو مداخلت کرنے کی اجازت دی ہے اور نہ ہی آئندہ دے گا۔

حجت الاسلام کاظمی صدیقی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی موجودگی سے اس علاقے میں امریکہ کی فنتہ انگیزی اور مفسدانہ اقدامات کا مقابلہ کر رہا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عالمی سامراج کی سازشوں کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے خداوند تعالی کی عنایات، بصیرت اور تدبر کے ذریعے تمام سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

حجت الاسلام کاظم صدیقی نے جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعات، یوم خواتین اور یوم مادر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا انسان کامل ہیں اور انسانی قدروں کا پاس و لحاظ رکھنے والے تمام انسانوں کے لیے نمونہ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjmaet8uqevvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ