تاریخ شائع کریں2018 4 March گھنٹہ 14:32
خبر کا کوڈ : 315962

ملکی دفاع کا تعلق صرف ایران سے ہے

علی اکبر ولایتی کی ایران کے دورے پر آئے ہوئے جاپان کے سنیئر نائب وزیرخارجہ تاکیو موری کے ساتھ ایک ملاقات
ملکی دفاع کا تعلق صرف ایران سے ہے
ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی اور میزائل طاقت کا کسی ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے.

علی اکبر ولایتی نے ہفتہ کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے جاپان کے سنیئر نائب وزیرخارجہ تاکیو موری کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی۔


علی اکبر ولایتی نے ایران کی دفاعی اور فوجی طاقت کے خلاف بعض ممالک کے منفی مؤقف اور بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع کا تعلق صرف ایران سے ہے اور اس حوالے سے کسی ملک سے کوئی لینا دینا نہیں.


ولایتی نے مزید کہا کہ صدر روحانی کی قیادت میں ایرانی حکومت اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ملکی مؤقف کو بیان کرتے ہیں تاہم ایران کے دفاعی امور اور میزائل پروگرام کے حوالے سے ریاست اور نظام کا مشترکہ مؤقف ہے کہ اس حوالے سے ہم دوسروں کی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں.


اعلی ایرانی رہنما نے بتایا کہ ایران خطے کا سب سے اہم ملک، خودمختار اور آزاد ملک ہے جسے اچھی طرح اپنی سرزمین کا دفاع کرنا آتا ہے.
https://taghribnews.com/vdcfvtdm0w6dy1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ