تاریخ شائع کریں2018 2 March گھنٹہ 13:18
خبر کا کوڈ : 315509

کابل میں خود کش حملہ، ایک شخص ہلاک

کابل کے علاقے قابیل بئی میں خودکش حملے
افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں غیر ملکی افواج کے قافلے کو نشانا بنایا گیا تاہم دھماکے میں کسی غیر ملکی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔
کابل میں خود کش حملہ، ایک شخص ہلاک
افغان دارالحکومت کابل کے علاقے قابیل بئی میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں، افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں غیر ملکی افواج کے قافلے کو نشانا بنایا گیا تاہم دھماکے میں کسی غیر ملکی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا خودکش ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملے کی زمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم خدشہ ہے کہ حملہ دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccxpq1o2bqsp8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ