تاریخ شائع کریں2018 2 March گھنٹہ 12:34
خبر کا کوڈ : 315496

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ میں بہت خامیاں ہیں:قاسمی

حکومت ایران اپنی قوم کے حقوق کی بالادستی کیلئے مضبوط ارادہ رکھتی ہے
حکومت ایران آئین اور اسلامی اصولوں کے مطابق اپنے شہریوں کی حقوق کی بالادستی اور عزت افزائی کے لئے پُرعزم ہے.
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ میں بہت خامیاں ہیں:قاسمی
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت ایران آئین اور اسلامی اصولوں کے مطابق اپنے شہریوں کی حقوق کی بالادستی اور عزت افزائی کے لئے پُرعزم ہے.

بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں سربراہ اقوام متحدہ کی ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ کو غیرمطمئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ میں بہت خامیاں ہیں جسے ہم غیرمنصفانہ سمجھتے ہوئے اس کے اہداف کو سیاسی قرار دیتے ہیں.

قاسمی نے کہا کہ اس رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے انسانی حقوق کی بحالی کے لئے اٹھائے گئے موثر اقدامات کو بالکل نظرانداز کیا گیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی ہر سطح پر پاسداری کرتا ہے اور اس ضمن میں ہم اپنے مذہبی اور آیینی اصولوں کے پابند ہیں.
https://taghribnews.com/vdchwmnx-23nzkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ