تاریخ شائع کریں2018 1 March گھنٹہ 13:43
خبر کا کوڈ : 315349

صیہونیت کے بارے میں تحقیقات انجام دینے والے لبنانی نوجوانوں کا پراسرار قتل

لبنانی فزکس دان ہشام مراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا
صیہونیت کے مختلف پہلووں کے بارے میں تحقیقات انجام دینے والے لبنانی اسٹوڈنٹس کو پراسرار طور پر قتل کیا جا رہا ہے
صیہونیت کے بارے میں تحقیقات انجام دینے والے لبنانی نوجوانوں کا پراسرار قتل
صیہونیت کے مختلف پہلووں کے بارے میں تحقیقات انجام دینے والے لبنانی اسٹوڈنٹس کو پراسرار طور پر قتل کیا جا رہا ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کی لیواکس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے لبنانی طالبعلم حسن علی خیر اندیش کہ جو شعبہ اکنامکس کے طالبعلم تھے اور عالمی اقتصادی نظام میں صیہونیت کے کردار پر تحقیقات کر رہے تھے، روان سال چودہ فروری کو چاقو کے پے درپے وار سے قتل کر دیئے گئے۔

لبنان کے لئے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی لبنانی دانشمندوں اور محققین کو قتل کیا جا چکا ہے۔

اس سے پہلے حسن کامل الصباح کو امریکہ میں قتل کر دیا گیا تھا کہ جو شعبہ الیکٹرک میں سرگرم تھے یا رمال رمال جو ایک فیزکس دان تھے اور انہیں فرانس میں قتل کردیا گیا تھا۔

کینیڈا میں اقتصاد دان حسن خیر الدین کے قتل کو دو ہفتے ہی گذرے تھے کہ فرانس میں قتل کی ایک نئی واردات سامنے آئی جس میں لبنانی فزکس دان ہشام مراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ عالم اسلام کے دانشوروں کو عرصہ دراز سے صیہونی لابیوں کے ہاتھوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسکی واضح مثال اسلامی جمہوریہ ایران میں پے در پے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات ہیں جن میں متعدد ایٹمی سائنسدانوں اور اہم علمی شخصیات کو دہشتگردانہ حملوں میں شہید کر دیا گیا۔
 
https://taghribnews.com/vdceen8xojh8zxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ