تاریخ شائع کریں2018 1 March گھنٹہ 13:30
خبر کا کوڈ : 315343

پاکستانی حضرت معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت نہیں کرسکیں گے

500سے زائد پاکستانی زائرین نے ویزا درخواستیں جمع کروا رکھیں ہیں
بھارت نے پاکستانیوں کو حضرت نظام الدین اولیاؒ کےعرس میں شرکت سے روک دیا
پاکستانی حضرت معین الدین چشتی  کے عرس میں شرکت نہیں کرسکیں گے
 بھارت نے پاکستانی زائرین کے مذہبی ویزوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگادی ہے۔

پاکستان سے ہر سال سیکڑوں زائرین عظیم روحانی بزرگ حضرت معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس میں شرکت کے لیے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کا رخ کرتے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک معاہدہ بھی موجود ہے، جس کے تحت نئی دلی سرکار 500 پاکستانیوں کو عرس میں شرکت کے لئے ویزے جاری کرنے کی پابند ہے۔

اسی سلسلے میں رواں برس بھی سیکڑوں پاکستانیوں نے بھارتی ہائی کمیشن کو ویزوں کے لئے درخواستیں دی تھیں تاہم عرس کے آغاز سے چند روز قبل ہی بھارتی حکام نے تمام درخواستیں مسترد کردیں۔ جس کے نتیجے میں اب پاکستانی عرس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر میں بھی بھارت نے پاکستانی زائرین کو معروف روحانی بزرگ حضرت خواجہ نظام الدین اولیارحمۃ اللہ علیہ کے عرس میں شرکت سے روک دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdci5wappt1azp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ