تاریخ شائع کریں2017 4 November گھنٹہ 12:08
خبر کا کوڈ : 291783

شامی فوج نے داعش کے دیر الزور کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

داعش نے 2014 میں دیرالزور پر قبضہ کرکے ہزاروں شہریوں کو محصور کردیا تھا
عراقی شہر دیر الزور سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے شامی فوج کو اپنے اتحادیوں سمیت شیعہ ملیشیا کی بھی مدد حاصل رہی جو داعش کے خلاف جدوجہد کررہی ہیں
شامی فوج نے داعش کے دیر الزور کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا
شامی فوج نے داعش کے آخری مضبوط گڑھ دیر الزور کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیل کی پیداوار کے حوالے سے مشہور شام کے مشرقی شہر دیر الزور کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے اور فوج  نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

داعش نے 2014 میں دیرالزور پر قبضہ کرکے ہزاروں شہریوں کو محصور کردیا تھا اورعراق کی سرحد سے متصل ہونے کی وجہ اس تنظیم کے جنگجو اس شہر کو سرحدی گزرگاہ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔

عراقی شہر دیر الزور سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے شامی فوج کو اپنے اتحادیوں سمیت شیعہ ملیشیا کی بھی مدد حاصل رہی جو داعش کے خلاف جدوجہد کررہی ہیں اور اس کامیابی میں اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی اہم کردار ادا کیا جب کہ روسی فضائی حملوں نے بھی اس کامیابی کی راہ ہموار کی۔

تاہم امریکی افواج نے ہمیشہ کی طرح اس محاذ پر بھی دہشتگردوں کی مدد کی جس کے متعدد واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjove8tuqehaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ