تاریخ شائع کریں2017 30 October گھنٹہ 12:23
خبر کا کوڈ : 291015

ترکی میں داعش کے 50 سے زائد مبینہ جنگجو گرفتار

49 مشتبہ افراد کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ 4 کو استنبول سے حراست میں لے کر ان کے قبضے سے دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا گیا
49 مشتبہ افراد کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ 4 کو استنبول سے حراست میں لے کر ان کے قبضے سے دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا گیا
ترکی میں داعش کے 50 سے زائد مبینہ جنگجو گرفتار
ترکی میں داعش کے 50 سے زائد مبینہ جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا گیا جو بڑے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
 
ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی حکام نے داعش کے 50 سے زائد مبینہ جنگجوؤں کو گرفتارکرلیا ہے جو ترکی کے یوم جمہوریہ کی تقاریب پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

49 مشتبہ افراد کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ 4 کو استنبول سے حراست میں لے کر ان کے قبضے سے دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے مبینہ کارندے ترکی کے 94 ویں قومی دن کے حوالے سے ہونے والی تقاریب کو نشانہ بنانا چاہتےتھے۔ ترکی حکام نے داعش سے تعلق رکھنے والے 55 غیر ملکیوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران شدت پسند تینظیم داعش کی جانب سے ترکی میں متعدد خطرناک حملے کئے گئے ہیں جس میں ایک حملہ استنبول کے نائٹ کلب میں نئے سال کی تقریب کے دوران کیا گیا تھا جس میں 39 افراد مارے گئے تھے۔

ان حملوں کے بعد سے ترکی کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات گئے جس کے نتیجے میں دہشتگرد حملوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchzznim23nwvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ