تاریخ شائع کریں2017 12 October گھنٹہ 20:00
خبر کا کوڈ : 288316

پاکستان، ایران سے ادویات برآمد کرنے پر آمادہ

پاكستان ميں پوليو كے خاتمے كے لئے ايرانی تجربات سے فائدہ حاصل كرنا چاہتے ہيں.
بہت جلد پاكستان سے ايک علمی اور تحقيقاتی وفد ايران كا دورہ كرے گا:سائرہ افضل تارڑ
پاکستان، ایران سے ادویات برآمد کرنے پر آمادہ
پاکستان کی وزیر صحت نے طبی اور صحت شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قابلیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ بالخصوص ایران سے ادویات برآمد کرنے پر آمادہ ہے.

يہ بات سائرہ افضل تارڑ نے 64 ويں بين الاقوامی ادارہ صحت كے مشرقی بحريہ روم كي علاقائی كميٹی كے اجلاس كے موقع پر اپنے ايرانی ہم منصب سيد حسن قاضی زادہ ہاشمی كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہی.

انہوں نے كہا كہ ان كی موجودگی ميں پاكستان كا ايک اعلی وفد عنقريب ايران كا دورہ كرے گا جس ميں باہمی تعاون بڑھانے كے لئے اہم بات چيت ہو گی.

ايرانی ادويات كی پاكستان ميں سمگلنگ كی روک تھام پر زور ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ اس مقصد تک پہنچنے كے لئے دونوں ممالک كی طرف سے خصوصی اقدامات اٹھانے كی ضرورت ہے.

انہوں نے ايران اور پاكستان كے تاريخی، ثقافتی اور زبانی مشتراكات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ پاكستان ميں پوليو كے خاتمے كے لئے ايرانی تجربات سے فائدہ حاصل كرنا چاہتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايران اور پاكستان، عوامی صحت ، ادويات كی صنعت اور سرجيكل آلات اور سازوسامان سميت صحت كے مختلف شعبوں ميں قريبی تعاون كرسكتے ہيں.

پاكستانی وزير نے مشتركہ سرحدات ميں مہلكی بيماريوں كی روک تھام كے لئے مشتركہ كوششوں پر زور ديا اور كہا پاكستانی نجی كمپنياں مناسب قيمت پر ايرانی ادويات كو اپنے ملک ميں برآمد كرنے كئےلئے آمادہ ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ بہت جلد پاكستان سے ايک علمی اور تحقيقاتی وفد ايران كا دورہ كرے گا جس ميں صحت كے حوالے سے مشتركہ كاوشوں پر تبادل خيال كيا جائے گا.
https://taghribnews.com/vdchz6ni-23n6xd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ