تاریخ شائع کریں2017 13 September گھنٹہ 20:37
خبر کا کوڈ : 283651

افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے

آستانہ میں صدر پاکستان کا پاکستانی برادری سے خطاب
چین پاکستان اقتصادی راہداری سے قومی معیشت مضبوط ہو گی۔ صدر ممنون
افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے
پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے قومی معیشت مضبوط ہو گی۔ منگل کو آستانہ میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بڑے منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کا اہم ملک بن جائے گا۔

صدر ممنون حسین نے سائنسدانوں کو مشورہ دیا کہ وہ زرعی تحقیق پر توجہ دیں تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔

صدر نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں استحکام کیلئے افغان بھائیوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
https://taghribnews.com/vdcenx8wzjh8vpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ