تاریخ شائع کریں2017 21 August گھنٹہ 13:16
خبر کا کوڈ : 280448

تکفیری گروہوں کے پھیلاؤ پر مصر کے دارلافتاء کی پریشانی

دہشتگرد اپنے اقدامات میں اسلام کا دعویٰ کرتے ہیں جس سے انکا کوئی تعلق نہیں
سومالیہ میں، الشباب سومالی نامی تنظیم کی جانب سے وہاں کے گھروں کو جلانے اور پانچ، بے گناہ افراد کے سر جدا کرنے کے واقعے کی، مذمت
تکفیری گروہوں کے پھیلاؤ پر مصر کے دارلافتاء کی پریشانی
مصر کے دارالافتاء نے سومالیہ میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے بر اعظم افریقہ میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 
تقریب، خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، مصرکے دارالافتاء نے بر اعظم افریقہ میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے، سومالیہ میں، الشباب سومالی نامی تنظیم کی جانب سے وہاں کے گھروں کو جلانے اور پانچ، بے گناہ افراد کے سر جدا کرنے کے واقعے کی، مذمت کی ہے۔

اس مرکز نے تاکید کی ہے کہ، دہشتگرد اپنے اقدامات میں اسلام کا دعویٰ کرتے ہیں جس سے انکا کوئی تعلق نہیں، شریعت اسلام میں ہر طرح کے قتل و غارتگری کی ممانعت ہے جبکہ تخریب کاری اور کسی کے گھر کو آگ لگانا جائز نہیں ہے۔

دارالافتاء نے دہشت گردی سے مقابلے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون اور تقویت اور دہشت گردوں کی مادی ومعنوی و فکری حمایت کو ختم کرنے پر زوردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfjxd0cw6dcja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ