تاریخ شائع کریں2017 14 August گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 279476

ایرانی حجاج کی مشکلا ت کو حل کرنے کی آمادگی رکھتے ہیں

سعودی عرب کے وزیر حج کے معاون عبدالرحمان البیجاوی کی ایرانی ڈپلومیٹک وفد سے ملاقات
طرفین کی جانب سے بہترین خدمات اور ایرانی حجاج کو احترام دئیے جانے کے بارے میں ایک معاہدے کے اجرا کی تاکید کی گئی
ایرانی حجاج کی مشکلا ت کو حل کرنے کی آمادگی رکھتے ہیں
سعودی وزیرحج نے ایرانی حجاج کی ہر طرح کی مشکل کو حل کرنے کی آمادگی کی خبر دی ہے۔
  
تقریب، خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر حج کے معاون عبدالرحمان البیجاوی نے گذشتہ شب اعلان کیا ہے کہ ریاض ایرانی حجاج کی ہر طرح کی مشکلات کے حل کی آمادگی رکھتا ہے۔

انھوں نے ایک ایرانی ڈپلومیٹک وفد سے باتیں کرتے ہوئے مزید کہاہے کہ “ریاض، خدا کے مہمان کی خدمت من جملہ ایرانی حجاج کی خدمت کرنے کا پابند ہے ”۔

 اس ملاقات میں حجاج کو دی جانے والی سہولت خصوصاً مدینہ منورہ میں حجاج کے داخلے اور ان کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

طرفین کی جانب سے بہترین خدمات اور ایرانی حجاج کو احترام دئیے جانے کے بارے میں ایک معاہدے کے اجرا کی تاکید کی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcefo8wpjh8fei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ