تاریخ شائع کریں2017 14 August گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 279447

آیت اللہ ہاشمی شاہرودی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے نئے سربراہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پانچ سالہ نئی مدت کے لئے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور ارکان کو منصوب کردیا ہے
رہبر معظم نے اپنے اسی حکم نامے ڈاکٹر محسن رضائی کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا سیکریٹری برقرار رکھا ہے
آیت اللہ ہاشمی شاہرودی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے نئے سربراہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پانچ سالہ نئی مدت کے لئے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور ارکان کو منصوب کردیا ہے.

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق رہبر معظم نے اپنے حکم میں آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا نیا سربراہ مقررکیا ہے۔

رہبر معظم نے اپنے اسی حکم نامے ڈاکٹر محسن رضائی کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا سیکریٹری برقرار رکھا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سابق سربراہ اور سابق اراکین مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی، مرحوم حجۃ الاسلام واعظ طبسی، مرحوم عسکر اولادی اور مرحوم جناب ڈاکٹر حسن حبیبی کی گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کی۔

آپ نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کو ملک کا اہم قانونی ستون قراردیتے ہوئے فرمایا ہے کہ مجمع تشخیص مصلحت نظام نے ملک کی کلی پالیسیاں وضع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی مجمع کے ارکان مزید دقت کے ساتھ ملک کی پیشرفت اور ترقی کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

اس حکم کے مطابق، ایرانی صدر، عدلیہ کے سربراہ، پارلیمنٹ اسپیکر، گارڈین کونسل کے مذہبی رہنما، مسلح افواج کے سربراہ اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری بھی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے قانونی اراکین میں سے ہوں گے.

واضح رہے کہ 44 اراکین پر مشتمل تشخیص مصلحت نظام کونسل (ایکسپیڈیئنسی کونسل) ایران کے نظام کا ایک فیصلہ کن اور اہم ادارہ ہے۔

اس کونسل میں حکومت کے تینوں شعبوں کے سربراہ اور گارڈین کونسل کے مذہبی ارکان شامل ہیں. قائد اسلامی انقلاب کی جانب سے ہر پانچ سال کے لئے چیئرمین، سیکرٹری اور اراکین کا انتخاب کیا جاتا ہے.
https://taghribnews.com/vdcc0oqim2bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ