تاریخ شائع کریں2017 14 August گھنٹہ 14:20
خبر کا کوڈ : 279435

حج دنیا کو مسلمانوں اور اسلام کی عظمت دیکھاتا ہے

مسلمان ان ایام میں اپنے قلوب کو اس مقدس مقام کی جانب روانہ کر دیتے ہیں جو ان کے اتحاد کا سبب بنتا ہے
اس کے باوجود کہ لاکھوں مسلمان ہر سال حج کی ادائیگی کرتے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ امت اسلامی کی مشکلات کی حل کےلئے فکرمند نہیں ہیں
حج دنیا کو مسلمانوں اور اسلام کی عظمت دیکھاتا ہے
یورپ میں آیت اللہ سید علی سیستانی کے نمائندے نے کہا ہے کہ لاکھوں افراد کا حج  میں شریک ہونا دنیا والوں پر اسلام کی عظمت  کا نشان ہے۔
 
تقریب، خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، آیت اللہ سید علی سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام سید مرتضیٰ کشمیری نے برطانیہ میں موجود اسلامی مرکز میں خطاب کیا اور اپنے اس خطاب کے دوران کہا کہ “حج ایک عبادی اور سیاسی عبادت ہے اگر مسلمان  اس کی اقتصادی، اجتماعی،اخلاقی،عبادی و سیاسی حیثیت کو پہنچان لے تو دنیا میں اسے برتری حاصل ہو جائے گی”۔

انھوں نے وضاحت کی کہ“حج نے سرحدوں کو ختم اور مسلمانوں کو متحد کیا ہے مسلمان ان ایام میں اپنے قلوب کو اس مقدس مقام کی جانب روانہ کر دیتے ہیں جو ان کے اتحاد کا سبب بنتا ہے”۔

انھوں نے حج کے سیاسی پہلو کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ“حج مسلمانوں کی عظمت اور ھیبت کو دنیا والوں کے سامنے اس طرح ظاہر کرتا ہے کہ ایسا کسی بھی زمان اور مکان میں نظر نہیں آتا ہے ”۔

حجت الاسلام سید مرتضیٰ کشمیری کہا کہ“اس کے باوجود کہ لاکھوں مسلمان ہر سال حج کی ادائیگی کرتے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ امت اسلامی کی مشکلات کی حل کےلئے فکرمند نہیں ہیں”۔
https://taghribnews.com/vdcjthe8iuqeaxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ