تاریخ شائع کریں2017 9 August گھنٹہ 13:32
خبر کا کوڈ : 278788

افغانستان: سرپل میں طالبان نے 235 یرغمالیوں کو رہا کر دیا

100 کے قریب افراد جن میں زیادہ تر تعداد شیعہ مسلمانوں کی ہے میرزاولنگ گاوں میں پھنسے ہوئے ہیں
صوبائی گورنر کے ترجمان ذبیح الله امانی کا کہنا ہے کہ طالبان نے اس صوبے کے قبائلی رہنماوں کی ثالثی کے بعد 235 افراد کو آزاد کردیا جنھیں یرغمال بنا لیا گیا تھا
افغانستان: سرپل میں طالبان نے 235 یرغمالیوں کو رہا کر دیا
افغانستان کے شمالی صوبہ سرپل میں طالبان نے ایک گاؤں پر حملے کے بعد یرغمال بنائے گئے 235 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان ذبیح الله امانی کا کہنا ہے کہ طالبان نے اس صوبے کے قبائلی رہنماوں کی ثالثی کے بعد 235 افراد کو آزاد کردیا جنھیں یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ رہا شدہ افراد سرپل شہرآ گئے ہیں تاہم کچھ افراداب بھی میرزاولنگ میں ہیں۔ 

آزاد ذرائع کے مطابق تقریبا 100 کے قریب افراد جن میں زیادہ تر تعداد شیعہ مسلمانوں کی ہے میرزاولنگ گاوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور افغان حکام کے کہنے کے مطابق ہفتہ کے روز درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ تکفیری دہشتگردوں طالبان اور داعش نے ہفتہ کے روز 150 کنبہ کے لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اور تقریبا 60 کے قریب افراط کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا جن کی لاشیں تاحال نہیں دی گئیں۔
https://taghribnews.com/vdcjooe8ouqeaaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ