تاریخ شائع کریں2017 9 August گھنٹہ 13:25
خبر کا کوڈ : 278785

چین میں خوفناک زلزلہ/ شدت ساڑھے چھ ریکارڈ کی گئی، دو سو افراد ہلاک اور زخمی

زلزلہ سیچوان کے مضافاتی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق رات ۹ بجکر بیس منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی
چین کے نیشنل کمیشن برائے ڈیزاسٹر ریڈکشن نے تخمینہ لگایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں سو سے زائد ہلاکتیں اورایک لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہوسکتے ہیں
چین میں خوفناک زلزلہ/ شدت ساڑھے چھ ریکارڈ کی گئی، دو سو افراد ہلاک اور زخمی
چین میں خوفناک زلزلے سے ۱۳ افراد ہلاک اور لگ بھگ دو سو افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ۱۳ افراد جاں بحق اور ۱۷۵ سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے تیس افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ 

زلزلہ سیچوان کے مضافاتی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق رات ۹ بجکر بیس منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔

چین کے نیشنل کمیشن برائے ڈیزاسٹر ریڈکشن نے تخمینہ لگایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں سو سے زائد ہلاکتیں اورایک لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہوسکتے ہیں۔

زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت چینگدو سے ۲۸۴ کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر زیر زمین تھی۔ 

خیال رہے کہ سیچوان میں قبل ازیں منگل کو لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس میں چوبیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcg779xnak9uu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ