تاریخ شائع کریں2017 8 August گھنٹہ 15:19
خبر کا کوڈ : 278636

​عراق و شام کے سرحدی علاقے پر امریکی حملہ

امریکی توپ خانے نے عراق اور شام کے باڈر پر حملہ کردیا، جس میں ۴۰ رضاکار جوان شہید اور کافی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں
عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں حشد شعبی کی سید الشہدا بٹالین پر امریکہ کے توپ خانے نے حملہ کردیا جس میں بڑی تعداد میں رضاکار شہید اور زخمی ہو ئے ہیں
​عراق و شام کے سرحدی علاقے پر امریکی حملہ
عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں حشد شعبی کی سید الشہدا بٹالین پر امریکہ کے توپ خانے نے حملہ کردیا جس میں بڑی تعداد میں رضاکار  شہید اور زخمی ہو ئے ہیں۔
 
تقریب،خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾کے مطابق،سید الشہدا بٹالین کی جانب سے ایک بیانیہ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ“پیر کے دن امریکی توپ خانے نے عراق اور شام کے باڈر پر حملہ کردیا، جس میں ۴۰ رضاکار جوان شہید اور کافی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں"

واضح رہے کہ سید الشہد بٹالین کا تعلق عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی سے ہے۔

اس بیانیے میں کہا گیا ہے کہ“اس پہلے امریکہ نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے کو “ریڈلائین”قرار دیا تھا اور حشد الشعبی کو اس بارے میں متنبہ کر دیا تھا، اس حملے میں  حشد الشعبی کو اپنا ہدف بنایا ہے”۔

اس بیانیے میں کہا گیا ہے کہ“امریکی فورسز نے اس حملے میں ایسے بمبوں کا استعمال کیا ہے کہ جو اپنے ہدف کو تشخیص دے کر نشانہ بناتے ہیں اور اس حملے میں بٹالین کے توپ خانے کونشانہ بنایا گیا ہے”۔

اس بیانیے کے آخر میں کہا گیا ہے کہ“ امریکہ کو اس کا جواب دیا جائے گا”۔

سید الشہدا بٹالین نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی حملے کی تحقیقات کرائے۔
https://taghribnews.com/vdcbfwb50rhbz0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ