تاریخ شائع کریں2017 8 August گھنٹہ 11:36
خبر کا کوڈ : 278589

دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی

ملک کے کونے کونے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اداروں کا تعاون حاصل ہے اور امید ہے جلد ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا
ملک کے کونے کونے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اداروں کا تعاون حاصل ہے اور امید ہے جلد ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا
دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی
پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

راولپنڈی میں منعقد ہونیوالی کور کمانڈرز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو شکست دیں گے، جب کہ آئین اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں اندرونی اور بیرونی صورتحال کا جامع اور تفصیلی جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں آپریشن ردالفساد کی اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے آپریشن خیبر 4 میں حاصل کامیابیوں کو بھی سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی، ملک کے کونے کونے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اداروں کا تعاون حاصل ہے اور امید ہے جلد ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے عوام اور تمام قومی اداروں کے درمیان تعاون کی فضا قائم کرنا ہوگی تاکہ عوام بلاخوف و خطر زندگی گزار سکیں، پاکستان کی عوام کو یقین ہے کہ پاک فوج ان کی حفاظت کیلئے چاک و چوبند ہے اور آئندہ بھی ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcivvar3t1ayw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ