تاریخ شائع کریں2017 7 August گھنٹہ 14:40
خبر کا کوڈ : 278481

ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

ان افراد کو اگلے 2 ماہ کے اندر واپس پاکستان بھجوا دیا جائے گا/
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 12 ہزار 251 پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں 78 ہزار 905 پاکستانیوں کو ایمرجنسی سفری دستاویزات جبکہ 28 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ میں تجدید کی سہولت فراہم کی گئی ہے
ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم
سعودی عرب نے پاکستانی عوام سے دشمنی کی ساری سرحدین پار کر لیں، ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو سعودی عرب سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے اپنی ایمنسٹی سکیم پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جس کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 6 ہزار 905 پاکستانیوں کو غیر قانونی مقیم قرار دیا گیا ہے۔

ان افراد کو اگلے 2 ماہ کے اندر واپس پاکستان بھجوا دیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق اس سلسلے میں سعودی عرب کے شہر ریاض اور جدہ میں واقع پاکستان مشنز میں اطلاعات کاؤنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں جو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ایمنسٹی سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے مختلف لیبر کیمپوں کے بھی دورے کئے ہیں اور پاکستانی مزدوروں کو اس سلسلے میں معلومات فراہم کی ہیں، پاکستان کے سفارتخانوں اور مشنز میں مزید سٹاف بھرتی کیا گیا ہے جو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ایمرجنسی سفری دستاویزات کی تیاری میں مدد فراہم کر رہا ہے، اس طرح جن پاکستانیوں کے پاسپورٹ زائد المیعاد ہو چکے ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ کی تجدید کراتے ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 12 ہزار 251 پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں 78 ہزار 905 پاکستانیوں کو ایمرجنسی سفری دستاویزات جبکہ 28 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ میں تجدید کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjooe8vuqeaxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ