تاریخ شائع کریں2017 7 August گھنٹہ 12:47
خبر کا کوڈ : 278453

اسلام آباد میں مہدی ع برحق کانفرنس کا انعقاد

ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی کے موقع پر مہدی ؑ برحق کانفرنس کا انعقاد نیو پریڈ گراونڈ میں کیا گیا۔
اسلام آباد میں مہدی ع برحق کانفرنس کا انعقاد
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی کے موقع پر مہدی ؑ برحق کانفرنس کا انعقاد نیو پریڈ گراونڈ میں کیا گیا۔

اس کانفرنس میں شیعہ سنی علماء ومشائخ بشمول جمیعت علمائے پاکستان (نیازی)کے چیئرمین پیر معصوم شاہ نقوی، ڈاکٹر امجد چشتی، سربراہ اتحاد امت مصطفیٰ پیر شفاعت رسول نوری، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، مرکزی جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈہ پورو دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا۔

عوامی اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین، بزرگوں، جوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔

مہدی ؑ برحق کانفرنس کا آغاز شام چار بجے ہونا تھا تاہم شرکا صبح سے ہی جلسہ گاہ میں پہنچنا شروع ہو گئےتھے۔

جلسہ گاہ میں بیس ہزار کرسیاں لگائی گئیں، لنگر اور سبیل کا وافر انتظام موجود تھا، شدید گرمی کے باوجود خواتین ،بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، پنڈال پرجوش نعروں سے گونجتا رہا،جلسہ گاہ میں ہرجانب قومی وتنظیمی پرچموں کی بہار تھی۔

 
https://taghribnews.com/vdciwvarpt1ay52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ