تاریخ شائع کریں2017 19 July گھنٹہ 19:51
خبر کا کوڈ : 275897

مریوانی میں علماء کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب

آخری چند سالوں میں حوزہ علمیہ امام شافعی کی کارکردگی بہت اچھی رہی اور مقام معظم رہبری کی ہدایت پر بہت اچھے علماء تربیت پاکر یہاں سے نکلے ہیں
تقریب، خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، یہ تقریب مریوان میں منعقد ہوئی، جس میں ولی فقہ کے نمائندے سید محمد حسین شاہرودی کے علاوہ کردستان کے دیگر معزز شخصیات اور وہاں کے مقامی اہل سنت علماء نے شرکت کی ۔
مریوانی میں علماء کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب
کردستان کے نمائندہ ولی فقہ،کردستان کے مجلس خبرگان کے عوامی نمائندوں اور علماو طلاب کی موجودگی میں مریوانی میں علماء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 
  
تقریب، خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، یہ تقریب مریوان میں منعقد ہوئی، جس میں ولی فقہ کے نمائندے سید محمد حسین شاہرودی کے علاوہ کردستان کے دیگر معزز شخصیات اور وہاں کے مقامی اہل سنت علماء نے شرکت کی ۔

جناب شاہرودی نے کہا کہ” آخری چند سالوں میں حوزہ علمیہ امام شافعی کی کارکردگی بہت اچھی رہی اور مقام معظم رہبری کی ہدایت پر بہت اچھے علماء تربیت پاکر یہاں سے نکلے ہیں “۔

انھوں نے مزید کہاکہ”امام شافعی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملک میں امام شافعی پر کانفرنسیں منعقد ہو ئی ہیں، تقریباً ۹ کانفرنسیں ملک کے مختلف شہروں، ہرمزگان اور بوشہر اور کردستان میں منعقد ہوئی ہیں جبکہ عراق کے علاقے سلیمانیہ میں ۳ اور دو انڈونیشیا میں منعقد ہوئیں۔

انھوں نے بتایا کہ ابھی ویب سائٹ شافعی نیوز کے نام سے دنیا کی مختلف ۵ زبانوں، فارسی، عربی، کردی، مالایو اور انگلش میں اپنا کام شروع کر چکی ہے کہ جس میں محققین کے علمی مقالات اور امام شافعی کے نظریات دنیا والوں کے سامنے پیش کئے گئے ہیں، اسی طرح ایک بہت بڑی لائبریری بھی ہے جو یہاں موجود ہے عنقریب اس کے ایک شعبے کو  دیجیٹل کر دیا جا ئے گا۔ 
https://taghribnews.com/vdchwmniq23nq6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ