تاریخ شائع کریں2017 13 June گھنٹہ 11:46
خبر کا کوڈ : 271390

فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری

شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کے لئے نماز اور اذان پر پابندی
غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری
غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی فورسز اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں پر نماز اور اذان پر پابندیوں کا غیرقانونی، غیر اخلاقی ، غیر انسانی اور ناروا  سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ سلسلہ کئی عرصے سے جاری ہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں اذان اور نماز پر صیہونی پابندیوں میں اضافہ ہوچکاہے۔

مسجد ابراہیمی اور مسجد الاقصیٰ پر یہودیوں کی ملکیت کا دعویٰ باطل اور جھوٹ پر مبنی ہے اور صیہونی حکومت اور صیہونی لابی ان دونوں مقدس مقامات کے حوالے سے دنیا کو گمراہ اور تاریخ کو مسخ کررہی ہیں۔  

 
https://taghribnews.com/vdcb98b5grhbzfp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ