تاریخ شائع کریں2013 21 August گھنٹہ 10:03
خبر کا کوڈ : 138665
آیت اللہ جوادی آملی :

مصر کے حوادث پر آیت ‌الله جوادی آملی کا رد عمل / اسلامی تنظیمیں داخلی جنگ رونما ہونے کا موقع نہ دیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
حضرت آیت الله جوادی آملی نے مصری فوج کے ہاتھوں مصری عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اگر قومی راہ حل، اختلافات کو تعطل کا شکار کردیں تو جان لیں کہ یہ اختلاف کوئی معمولی اختلاف نہیں ہے بلکہ ایک قسم کا الھی عذاب ہے۔
مصر کے حوادث پر آیت ‌الله جوادی آملی کا رد عمل / اسلامی تنظیمیں داخلی جنگ رونما ہونے کا موقع نہ دیں

تقریب نیوز (تنا): حضرت آیت الله جوادی آملی نے صوبہ تھران کے تبلیغات اسلامی تنظیم کے اہلکاروں سے ملاقات میں مصر کے حوادث پر سخت رد عمل اظھار کیا۔

انہوں نے کہا: ہم سبھی کی فرداً فرداً ذمہ داری ہے کہ جس قدر بھی ہو سکے سب پہلے مصری مسلمانوں کے لئے دعائیں کریں اور پھر انہیں یاد آوری اور نصیحتیں کریں تاکہ مصر، سامراجیت کی منشاء کے مطابق داخلی جنگ کا شکار نہ ہونے پائے۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے آیات قران کریم کے آئینہ میں یہودیت اور عیسائیت کے آپسی اختلافات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر قومی راہ حل اختلافات کو تعطل کا شکار کردیں تو جان لیں کہ یہ اختلاف کوئی معمولی اختلاف نہیں ہے بلکہ ایک قسم کا الھی عذاب ہے۔

انہوں نے مصر کے حالات کی بہتری میں اسلامی مراکز اور تنظیموں کو مداخلت کی تاکید کرتے ہوئے کہا: مجمع تقریب بین مذاھب اسلامی، اسلامی کانفرانس تنظیم، مجمع جھانی اہلبیت و دیگر تنظیمیں اور مراکز اپنی توانائی کے بقدر مصر کے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کریں اور اس ملک میں داخلی جنگ رونما ہونے سے روک لیں۔

انہوں نے آخر میں صوبہ تھران کے تبلیغات اسلامی تنظیم کے اہلکاروں اور پوری ملت اسلامیہ سے ملت مصر اور دیگر مسلمانوں کی نجات کے لئے دعائیں کرنے کی تاکید کی۔

https://taghribnews.com/vdciqvazwt1apq2.s7ct.html
منبع : رسا نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ