تاریخ شائع کریں2013 8 August گھنٹہ 10:55
خبر کا کوڈ : 137774
آیت اللہ مکارم شیرازی :

شام کے ہولناک مظالم پر آیت اللہ مکارم شیرازی کی شدید نکتہ چینی

تنا (TNA) برصغیر بیورو
قم المقدسہ میں شیعوں کے ایک مرجع تقلید نے شام میں ہونے والے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولوگ اپنے آپ کوانسانی حقوق کا حامی قراردیتے ہیں وہ ان دہشتگردوں کی حمایت کرکے اس قتل عام میں برابر کے شریک ہیں۔
شام کے ہولناک مظالم پر آیت اللہ مکارم شیرازی کی شدید نکتہ چینی

تقریب نیوز (تنا): آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی نے ۶اگست کو حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں اپنے درس تفسیر کے دوران نبی اوررسول کے موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہررسول، نبی بھی ہے اوراگرکوئی خاتم الانبیا ہو تووہ خاتم الرسل بھی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کچھ لوگ شبہات پیدا کرتے ہیں اورکہتے ہیں کہ ہم قرآن کریم کوقبول کرتے ہیں لیکن پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعدا یک اورپیغمبرآیا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ سورہ احزاب کی ۴۰نمبرآیت میں فرماتا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم الانبیا ہیں۔ 

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ گزشتہ انبیاء کے زمانوں میں دین کامل سے کامل ہوتا گیا یہاں تک کہ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دورمیں دین اپنے کمال تک پہنچ گیا ہے۔ 

انہوں نے شام میں ہونے والے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبروں میں آیا ہے کہ شام میں دہشتگرد گروپوں نے ۱۲۰بچوں اور۳۳۰خواتین کے سربدن سے جدا کردیے ہیں اوران کی تصاویر بنائی ہیں۔ 

اس مرجع تقلید نے مزید کہا ہے کہ میرا سوال یہ ہے کہ کس حکم کے تحت تم یہ کام کررہے ہو اورکون لوگ یہ وسائل انہیں فراہم کررہے ہیں؟بعض عربی حکومتیں انہیں یہ وسائل مہیا کررہی ہیں اور کیا یہ مسلمان ہیں؟ 

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ تم نے ایک وحشی اورقاتل گروپ کواسلحہ دیا ہے اورکہتے ہوکہ لوگوں کوقتل کرو جبکہ دوسری طرف یہ افراد انسانی حقوق کا دم بھرتے ہیں،تم انسانی حقوق کے حامی ہو یامخالف؟ تمہیں اپنے آپ کوانسانی حقوق کا حامی کہتے ہوئے شرم نہیں آتی؟

https://taghribnews.com/vdciyyaz5t1apy2.s7ct.html
منبع : ابنا
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ