تاریخ شائع کریں2019 23 January گھنٹہ 19:04
خبر کا کوڈ : 397516

شام پر اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے

روسی عہدیدار نے شام پر اسرائیلی جارحیت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا
روسی پارلیمنٹ دوما میں دفاعی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین آندرے کراسوف نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ایک خود مختار ملک پر حملہ ہے
شام پر اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے
ایک روسی عہدیدار نے شام پر اسرائیلی جارحیت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کے مقابلے میں روس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے-

روسی پارلیمنٹ دوما میں دفاعی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین آندرے کراسوف نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ایک خود مختار ملک پر حملہ ہے-

روسی دوما کی دفاعی کمیٹی کے عہدیدار نے کہا کہ شام پراسرائیلی حملوں کے مقابلے میں روس کے صبر کی بھی ایک حد ہے اور ماسکو دمشق کی فوجی حمایت جاری رکھے گا-

واضح رہے کہ پیر کو شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے ذریعے فائر کئے گئے تیس سے زائد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا-

شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام الگ الگ مراسلے ارسال کر کے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے مقابلے میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی خاموشی کی ہی وجہ سے، تل ابیب انتظامیہ شام پر مسلسل جارحانہ حملے کر رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdca60nei49nom1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ