تاریخ شائع کریں2019 22 January گھنٹہ 19:32
خبر کا کوڈ : 397204

طالبان اورامریکی حکام کی ملاقات کی ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کردی

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد سے قطر میں ملاقات کی
ذبیح اللہ مجاہد نے اس بارے میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان رہنماؤں اور امریکی اہلکاروں کے مابین مذاکرات قطر میں شروع ہو گئے ہیں
طالبان اورامریکی حکام کی ملاقات کی ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کردی
افغان طالبان نے افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد سے قطر میں ملاقات کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق طالبان اورامریکی حکام کی ملاقات کی طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کردی ہے، اور اس بارے میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان رہنماؤں اور امریکی اہلکاروں کے مابین مذاکرات قطر میں شروع ہو گئے ہیں۔ قطر میں ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے فی الحال زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ پاکستان نے مذاکرات شروع کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ 17 برس سے جاری جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لیے مذاکراتی عمل گزشتہ چند دنوں سے اختلافات کے سبب تعطلی کا شکار رہا ہے اور گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہی طالبان نے افغانستان کے لیے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد سے پاکستان میں ملاقات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کابل حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات پر قطعی طور پر راضی نہیں۔
https://taghribnews.com/vdce7f8xejh8owi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ