تاریخ شائع کریں2019 19 January گھنٹہ 21:51
خبر کا کوڈ : 396436

امریکی دھونس و دھمکی کا سلسلہ بدستور جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے دس سال قبل چیلنج کے کمپین میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دھونس و دھمکی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
امریکی دھونس و دھمکی کا سلسلہ بدستور جاری
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے دس سال قبل چیلنج کے کمپین میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دھونس و دھمکی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں 2009 اور 2019 میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہی دھونس اور وہی دھمکی ۔

چیلنج "10 سال قبل" میں ٹویٹس کے کمپین یا اشاعت میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی قومی سلامتی کے سیکریٹری جان بولٹن کے 2009 اور 2019 میں جنگ پسندانہ موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران پر حملہ کرنے سے متعلق ان کی حمایت پر کڑی نکتہ چینی کی۔

اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے 13 جون کو اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے ستمبر 2018 میں ایران پر حملہ کرنے سے متعلق جان بولٹن کی تجویز سے موافقت کی تھی۔

جان بولٹن نے 2009 میں ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کا بھی خیر مقدم کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcaeinei49noy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ