تاریخ شائع کریں2019 18 January گھنٹہ 19:33
خبر کا کوڈ : 396154

یورپی یونین سے برطانیہ کا کسی مفاہمت کے بغیر باہر نکلنا غلطی ہے

مفاہمت کے بغیر باہر نکلنا بہت سخت اور درحقیقت خود برطانیہ کے نقصان میں ہے
جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے جرمن پارلیمنٹ میں ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پوری صراحت کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ اس وقت گیند برطانیہ کے پالے میں ہے اور کھیل ختم ہو چکا ہے
یورپی یونین سے برطانیہ کا کسی مفاہمت کے بغیر باہر نکلنا غلطی ہے
جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کا کسی مفاہمت کے بغیر باہر نکلنا بہت سخت اور درحقیقت خود برطانیہ کے نقصان میں ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے جرمن پارلیمنٹ میں ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پوری صراحت کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ اس وقت گیند برطانیہ کے پالے میں ہے اور کھیل ختم ہو چکا ہے اور برطانیہ کے تمام سیاسی ذمہ دار حکام معاہدے کے پابند ہیں۔
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ اب اس بات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ بریگزٹ کے بارے میں یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کے سمجھوتے پر دوبارہ کوئی گفتگو ہو سکتی ہےدوسری جانب بریگزٹ مذاکرات میں یورپی یونین کے نمائندے نے کہا ہے کہ برطانیہ، یورپی یونین سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے اور یورپی یونین کو اب برطانیہ کو کوئی مراعات نہیں دینی چاہئے۔
میشل بارنیہ نے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین برطانوی عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ان سے اس بات کی خواہاں ہے کہ وہ بھی یورپی یونین کے اقدام کا احترام کریں۔
بارنیہ نے کہا کہ یورپی یونین، مذاکرات کی خواہاں ہے تاہم اس سلسلے میں ایک ساتھ ہونا ضروری ہے۔یورپی یونین کے اس نمائندے نے کہا کہ برسلز، لندن کے بعض مطالبات کو تسلیم نہیں کر سکتا اس لئے کہ یہ مطالبات یورپی یونین کے اصول کے منافی ہیں۔
بریگزٹ مذاکرات میں یورپی یونین کے نمائندے نے کہا کہ بریگزٹ کی راہ میں فریقین کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہو گا اس لئے کہ شہریوں کی حفاظت کی بہترین ضمانت بریگزٹ سمجھوتہ ہی ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی دارالعوام کے اراکین نے منگل کے روز بریگزٹ کے بارے میں یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کے سمجھوتے کو مسترد کر دیا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ برطانیہ کو رواں سال میں مارچ تک بریگزٹ کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchm-nxk23nwzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ