>> حلب میں شامی فوج کی جانب سے تحریرالشام کا حملہ ناکام | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2019 18 January گھنٹہ 14:35
خبر کا کوڈ : 396100

حلب میں شامی فوج کی جانب سے تحریرالشام کا حملہ ناکام

حلب کے مغربی علاقوں پر تحریرالشام دہشت گرد گروہ کا حملہ پسپا کر دیا۔
دہشت گردوں نے جمعرات کی رات حلب میں الراشدین، المالیہ اور جمعیت الزہرا نامی علاقوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ شامی فوج نے اس حملے کو ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا
حلب میں شامی فوج کی جانب سے تحریرالشام  کا حملہ ناکام
شامی فوج نے شمالی شہر حلب کے مغربی علاقوں پر تحریرالشام دہشت گرد گروہ کا حملہ پسپا کر دیا۔

دہشت گردوں نے جمعرات کی رات حلب میں الراشدین، المالیہ اور جمعیت الزہرا نامی علاقوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ شامی فوج نے اس حملے کو ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔شامی فوج نے التنف سے جنوبی تدمر کی جانب دہشت گردوں کی منتقلی کی کوشش کو بھی ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔تدمر کے مشرقی مضافاتی علاقے میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بہت سےدہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ادھر مغربی شام میں حماہ میں واقع کفر زیتا کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملے میں بھی دہشت گردوں کو خاصا نقصان پہنچا۔شامی فوج نے مرکبہ میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
https://taghribnews.com/vdciuqaput1a3z2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ