تاریخ شائع کریں2019 18 January گھنٹہ 14:12
خبر کا کوڈ : 396095

آسٹریلیا میں مسلمانوں سے نفرت کا ایک اور واقعہ

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے میلبورن شہر میں اسلامو فوبیا کی شکار
آسٹریلیا میں مسلمانوں سے نفرت کا تازہ واقعہ پیش آیا ہے، شرپسند خاتون نے چلتی ٹرین میں باحجاب لڑکی پر حملہ کرکے اسے زد و کوب کیا اور مغلظات بکیں۔
آسٹریلیا میں مسلمانوں سے نفرت کا ایک اور واقعہ
آسٹریلیا میں مسلمانوں سے نفرت کا تازہ واقعہ پیش آیا ہے، شرپسند خاتون نے چلتی ٹرین میں باحجاب لڑکی پر حملہ کرکے اسے زد و کوب کیا اور مغلظات بکیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے میلبورن شہر میں اسلامو فوبیا کی شکار ایک شرپسند خاتون ٹرین میں موجود مسلمان خواتین کی موجودگی پر سیخ پا ہوگئی اور ایک مسلمان لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اسے بچانے دوسری مسلمان لڑکی آئی تو اس پر تشدد کیا اور گالیاں بکیں۔

اس حوالے سے تشدد کی شکار مسلمان خاتون نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھا کہ اسے نفرت انگیزی کا نشانہ اس وقت بنایا جب وہ دوسری مسلمان خاتون کو حملہ آور کے نرغے سے بچانے کی کوشش کر رہی تھی۔

بیس سالہ فہیمہ ایدن نے لکھا کہ مسلمان خاتون کو بچانے پر آسٹریلوی خاتون نے اس پر حملہ کردیا، حملہ آور نے دھکے دیے، مغلظات بکیں اور زد و کوب کیا۔

واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں خاتون اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے باحجاب لڑکی کو دھکے دے رہی ہے۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس نے 39 سالہ خاتون کے خلاف بے جا حملے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزمہ کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

واضح رہے چند روز قبل امریکہ میں پریس ٹی وی کی اینکر مرضیہ ہاشمی کو بھی بلا وجہ گرفتار کیا گیا جس پر ایران اور صحافی برادری نے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔
https://taghribnews.com/vdcb90bfsrhb9gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ