تاریخ شائع کریں2019 15 January گھنٹہ 17:51
خبر کا کوڈ : 395496

داعش نے افغانستان میں دھامکوں کی زمہ داری قبول کرلی

دھماکا کابل میں واقع گرین ولیج کے قریب کیا گیا، جو شہر کے مشرقی علاقے میں مصروف شاہراہ اور رہائشی آبادی کے قریب انتہائی محفوظ کمپائونڈ تصور کیا جاتا ہے
داعش نے افغانستان میں دھامکوں کی زمہ داری قبول کرلی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکا کابل میں واقع گرین ولیج کے قریب کیا گیا، جو شہر کے مشرقی علاقے میں مصروف شاہراہ اور رہائشی آبادی کے قریب انتہائی محفوظ کمپائونڈ تصور کیا جاتا ہے۔ دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور تیئیس بچوں سمیت نوے سے زائد زخمی ہوگئے۔  مارے جانے والوں میں ایک افغان پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

افغان وائس پریس ایجنسی آوا کے مطابق طالبان نے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ طالبان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ کار بم دھماکے میں امریکی فوج کے ایک اہم اینٹیلی جینس مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے پہلے تک اس کمپاؤنڈ میں اقوام متحدہ کا عملہ کام کرتا تھا لیکن حکام کے مطابق یہ علاقہ اب تقریباً خالی ہے اور یہاں محض چند سیکیورٹی گارڈز رہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcf1tdmvw6d1ja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ