تاریخ شائع کریں2019 12 January گھنٹہ 14:22
خبر کا کوڈ : 394489

امریکی پابندیاں اسلامی جمہوری ایران کی ترقی نہیں روک سکتی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی کہا
جنرل امیر حاتمی موریتانیا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے موریتانیا کے صدر محمد غزوانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کی پابندیوں کے باوجود ایران کا ترقی اور پیشرفت کی جانب سفر جاری ہے
امریکی پابندیاں اسلامی جمہوری ایران کی ترقی نہیں روک سکتی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ کی پابندیوں کے باوجود ایران کا ترقی اور پیشرفت کی جانب سفر جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی موریتانیا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے موریتانیا کے صدر محمد غزوانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کی پابندیوں کے باوجود ایران کا ترقی اور پیشرفت کی جانب سفر جاری ہے۔ امیر حاتمی نے ایران اور موریتانیا کے ثقافتی اور دینی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے تجربات اسلامی ممالک کے سامنے پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس ملاقات میں موریتانیا کے صدر نے ایران کی طاقت اور قدرت کو عالم اسلام کی طاقت اور قدرت قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کا دہشت گردی کے خلاف ہمسایہ ممالک کی امداد کا اقدام قابل تحسین ہے اس نے کہا کہ امریکہ کے موجودہ دباؤ سے بھی ایران عبور کرجائےگا۔
https://taghribnews.com/vdcg7t9wyak9yt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ