تاریخ شائع کریں2018 17 December گھنٹہ 19:03
خبر کا کوڈ : 387405

ایران کے عظم وحوصلے کو پابندیاں دبا نہیں سکتی

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے
ایران کے دشمنوں نے عام لوگوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ تہران کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرا سکے۔
ایران کے عظم وحوصلے کو پابندیاں دبا نہیں سکتی
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں تہران کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکتیں۔

 دوحہ عالمی فورم کے موقع پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی پابندیوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے عام لوگوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ تہران کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرا سکے۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف  نے کہا کہ امریکہ نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر کے تشدد اور بدامنی کا بیج بونے کی ناکام کوشش کی ہے لیکن آج ایران اور ای تھری پلس ٹو ممالک، ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ، دوحہ عالمی فورم میں شرکت کے لیے ان دنوں قطر کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اس ملک کے وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن ناصر آل ثانی اور وزیر خارجہ عبدالرحمان آل ثانی کے علاوہ ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgzu9wnak97t4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ