تاریخ شائع کریں2018 17 December گھنٹہ 18:53
خبر کا کوڈ : 387399

مسائل کو پابندیوں سے حل نہیں کیا جا سکتا امریکی پابندیاں ناجائز ہے

ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیوں پر کڑی تنقید کی ہے
قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے سی این این سے گفتکو میں امریکہ کی یک طرفہ ایران مخالف پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو پابندیوں سے حل نہیں کیا جا سکتا۔
مسائل کو پابندیوں سے حل نہیں کیا جا سکتا امریکی پابندیاں ناجائز ہے
قطر کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے سی این این سے گفتکو میں امریکہ کی یک طرفہ ایران مخالف پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو پابندیوں سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے اور سفارتی راہ حل پیش کرے اس لئے علاقہ مزید کشیدگی برداشت نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے کچھ ہی عرصے بعد بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی کا اعلان اور ایران کے خلاف غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں عائد کردیں۔ جبکہ ٹرمپ کے اس اقدام کی نہ صرف امریکہ میں بلکہ عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔

قطر کے وزیر خارجہ نے اسی طرح مشرق وسطی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اقدامات کو بھی ہدف تنقید بنایا اور یمنی عوام کے خلاف جنگ بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdci3yap3t1avp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ