تاریخ شائع کریں2018 17 December گھنٹہ 13:33
خبر کا کوڈ : 387252

پتھر کا جواب گولی سے دیا جائے گا

ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے
ہندوستانی فوج کے سربراہ بپن راوت نے کہا کہ پتھراؤ کا مقابلہ پیلٹ گن کی گولیوں سے کیا جائے گا اور پتھراؤ کرنے والے مظاہرین بھی دہشت گرد اور دہشت گردوں کے حامی ہیں
پتھر کا جواب گولی سے دیا جائے گا
ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ کشمیر میں پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کو گولیوں سے جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ کشمیر میں پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کو گولیوں سے جواب دیا جائے گا۔ ہندوستانی فوج کے سربراہ  بپن راوت نے کہا کہ پتھراؤ کا مقابلہ پیلٹ گن کی گولیوں سے کیا جائے گا اور پتھراؤ کرنے والے مظاہرین بھی دہشت گرد اور دہشت گردوں کے حامی ہیں۔ جنرل بپن راوت نے کہا کہ موجودہ حالات میں پتھر بھی ایک جان لیوا ہتھیار کے طور پراستعمال ہو رہا ہے جس کے دفاع میں فائرنگ کی جا سکتی ہے، میں اپنے سپاہیوں کو پتھر سے مرنے نہیں دوں گا۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ عمومی طور پر فورسز مظاہرین کو براہ راست گولیوں کا نشانہ نہیں بناتیں کیوں کہ ایسا کرنے پر اہلکاروں کو عدالت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب صورت حال مختلف ہے اب پتھر بھی گولیوں سے کم نہیں۔بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ جب کبھی میرےسپاہی پتھراؤ کا جواب دینے کے حوالے سے پوچھتے ہیں تو میرا یہی جواب ہوتا ہے کہ پتھراؤ کے جواب میں بندوق استعمال کریں۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ضلع پلوامہ میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر کے 11 شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnu9wxak97x4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ