تاریخ شائع کریں2018 16 December گھنٹہ 13:45
خبر کا کوڈ : 386936

کشمیر میں حریت کانفرنس کی جانب سے عام ہڑتال کا اعلان

مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے تین روزہ ماتمی ہڑتال کی کال دی گئی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں آج عام ہڑتال ہے دکانیں اور کاروباری مراکز اور اسی طرح تعلیمی ادارے بند ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
کشمیر میں حریت کانفرنس کی جانب سے عام ہڑتال کا اعلان
پلوامہ ہلاکتوں کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے تین روزہ ماتمی ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں آج عام ہڑتال ہے دکانیں اور کاروباری مراکز اور اسی طرح تعلیمی ادارے بند ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں سات عام شہریوں کی ہلاکت اور درجنوں دیگر کو زخمی کر دینے کے واقعہ کو بدترین ریاستی دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی پر زور مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ماتم کدہ بنا ہوا ہے اور یہاں کی ہر صبح، صبح کربلا اور ہر شام شام غریباں کا منظر پیش کررہی ہے ۔

دوسری جانب انتظامیہ نے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ کل پلوامہ میں حزب المجاہدین کے تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف عوام نے احتجاج کیا اور اس احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسزاور مظاہرین کے مابین ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 7 عام شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcexp8xpjh8voi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ