تاریخ شائع کریں2018 15 December گھنٹہ 20:28
خبر کا کوڈ : 386779

سعودی عرب عالم اسلام میں رسوا ہوچکا ہے

بین الاقوامی سیاسی امور کے ماہر اور تجزیہ نگار " حسن ھانی زادہ" نے کہا
یمن امن مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو انصار اللہ کی سیاسی اور جنگی میدان میں کامیابی کی علامت ہے۔
سعودی عرب  عالم اسلام میں رسوا ہوچکا ہے
سعودی عرب  عالم اسلام میں رسوا ہوچکا ہے

 تقریب خبرا رساں ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی سیاسی امور کے ماہر اور تجزیہ نگار " حسن ھانی زادہ" نے تقریب خبرنگار سے گفتگو میں "رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای" کے بیان جس میں انہوں نے فرمایا  " سعودی عرب سمجھتا ہے کہ کچھ ہی دنوں میں یمن پر حملہ کرکے یمن پر قبضہ کرلے گا لیکن یہ اس کی خام خیالی ہے اور سعودی عرب کو منہ کی کھانی پڑے گی،" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ، سویڈن میں یمن امن مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو انصار اللہ کی سیاسی اور جنگی میدان میں کامیابی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا سعودی حکام کی کوشش تھی مذکرات میں انصار اللہ کو دیوار سے لگا کر امریکی اور سعودی نواز منصور ہادی کو دوبارہ برسر اقتدار لایا جائے لیکن حقیقت اس کے برعکس ثابت ہوئی اور انصار اللہ کو مذاکرات میں کامیابی نصیب ہوئی۔
سعودی عرب جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان کے مشکوک کردار کی بدولت رسوا ہوچکا ہے اور جس نے سعودی عرب کی مذاکرات میں پوزیشن کو کمزور کردیا اور بین الاقوامی طاقتیں سعودی عرب کا ساتھ دینے سر گریزہ تھیں، یہی وجہ ہے کے سعودی عرب نے یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے مذکرات کو خراب کرنے کی کوشش کی  تاکہ صلح نامہ وجود میں نا آسکے۔
انہوں نے آخر میں کہا یمنی عوام کی چار سالہ استقامت نے سعودی اتحاد کو شکست سے دوچار کردیا اور ساتھ ہی یمن کی جنگی میدان میں صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے منوالیا ہے اور یمن کے بلسٹک میزائل نے سعودی عرب کے حساس مقامات کو نشانہ بنا کر یمنی فوج کی طاقت کو دنیا کے سامنے ثابت کردیا ہے
https://taghribnews.com/vdcjamethuqeoaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ