تاریخ شائع کریں2018 15 December گھنٹہ 14:19
خبر کا کوڈ : 386653

ہندوستانی دوا ساز کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری کے لیے آمدہ

ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے کہا
تہران اور نئی دہلی کے درمیان دواؤں کی صنعت میں مشترکہ تعاون سے متعلق مسائل کے حل پر تاکید کرتے ہوئے ایران میں ہندوستان کی دوا ساز کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔
ہندوستانی دوا ساز کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری کے لیے آمدہ
ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے تہران اور نئی دہلی کے درمیان دواؤں کی صنعت میں مشترکہ تعاون سے متعلق مسائل کے حل پر تاکید کرتے ہوئے ایران میں ہندوستان کی دوا ساز کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔

انھوں نے نئی دہلی میں ایران اور ہندوستان کی دوا ساز اور طبی آلات کی کمپنیوں کے مشترکہ اجلاس میں ایران میں غیر ملکی دوا ساز کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے لئے دی جانے والی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی دوا ساز کمپنیاں اپنے اندرونی شرکا کے ساتھ ایران میں دوائیں تیار اور اس سلسلے میں ایران کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

ایران کے وزیر صحت نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان، ان پابندیوں کو ایک موقع میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نئی دہلی میں منعقدہ ماؤں بچوں کی صحت و تندرستی اور خوراک سے متعلق ایک اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستان کے دورے پر نئی دہلی گئے ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaminee49nai1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ