تاریخ شائع کریں2018 14 December گھنٹہ 18:57
خبر کا کوڈ : 386436

اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور دنیا کا ایک ایسا بااثر ملک ہے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے
تہران میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں ایران میں عوام کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور دنیا کا ایک ایسا بااثر ملک ہے جو مستقبل رقم کر سکتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور دنیا کا ایک ایسا بااثر ملک ہے
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑی طاقت کا دور ختم ہو چکا ہے اور یہ بات ایران کے حق میں ہے۔

انھوں نے تہران میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں ایران میں عوام کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور دنیا کا ایک ایسا بااثر ملک ہے جو مستقبل رقم کر سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کا بااثر اور طاقتور ملک ہونا ایک ایسی حقیقت ہے جو نہ صرف چالیس برسوں بلکہ گذشتہ سات ہزار برسوں میں ثابت ہو چکی ہے۔

محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب نے گذشتہ سال امریکہ اور مغربی ملکوں سے انہتر ارب ڈالر کے ہتھیار خریدے ہیں پھر بھی امریکی سینیٹر لینڈسی گراہم نے اس ملک کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ اگر صرف ایک ہفتے سعودی حکام کی حمایت نہ کرے تو وہ فاسری بولنے پر مجبور ہو جائیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ سعودی عرب کو اگر امریکہ کی حمایت حاصل نہ ہو تو وہ ایک ہفتے بھی نہیں چل سکتا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے وہ پڑوسی ملکوں کے بارے میں ٹرمپ کے اس قسم کے بیان پر شرم محسوس کرتے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ دنیا بدل چکی ہے اور اب مغرب دنیا کا مرکز نہیں رہا۔
https://taghribnews.com/vdcjtmetmuqeoxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ