تاریخ شائع کریں2018 12 December گھنٹہ 13:17
خبر کا کوڈ : 385855

ٹرمپ کی حکومت قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے

عالمی تعلقات کے حوالے سے ان کے تباہ کن رویئے کی بابت سخت خبر دار کیا ہے
عالمی تعلقات کے حوالے سے ان کے تباہ کن رویئے کی بابت سخت خبر دار کیا ہے
ٹرمپ کی حکومت قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے
چالیس سے زائد سابق امریکی سینیٹروں نے صدر ٹرمپ کے نام خط میں عالمی تعلقات کے حوالے سے ان کے تباہ کن رویئے کی بابت سخت خبر دار کیا ہے۔

امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چوالیس سابق سینیٹروں کی جانب سے لکھے جانے والے اس خط میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکی اقدار اور قومی سلامتی کا معاملہ انتہائی خطرناک دور میں داخل ہوگیا ہے۔

اس خط میں ملک میں آئینی بحران اور جمہوریت کے خطرے میں پڑجانے کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔ خط میں بحرانی صورتحال کے تدارک کے لئے سینیٹ کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر نکسن کے مواخذے کے موقع پر سینیٹ نے ایک مشکل فیصلہ کیا تھا اور اب وقت آن پہنچا ہے کہ سینیٹ ایک بار پھر لازمی تدابیر اپنانے کی تیاری کرے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کی امریکا کے اندر اور بیرون ملک سخت مخالفت کی جارہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdkk0skyt0jj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ