تاریخ شائع کریں2018 9 December گھنٹہ 20:29
خبر کا کوڈ : 384760

کامیاب وحدت کانفرنس کا انعقاد توفیق الھی ہے

"شیخ کرم الکعبی" نے تقریب خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
امت اسلامی میں وحدت کو قرآن کریم میں مسلمانوں کی طاقت اور قدرت کا سرچشمہ کہا گیا ہے اور قرآن میں مسلمانوں کی طاقت کا راز وحدت کو بیان کیا گیا ہے
کامیاب وحدت کانفرنس کا انعقاد توفیق الھی ہے
کامیاب وحدت کانفرنس کا انعقاد توفیق الھی ہے

تقریب خبر رساں ایجسنی کے مطابق "شیخ کرم الکعبی" نے تقریب خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، امت اسلامی میں وحدت کو قرآن کریم میں مسلمانوں کی طاقت اور قدرت کا سرچشمہ کہا گیا ہے اور قرآن میں مسلمانوں کی طاقت کا راز وحدت کو بیان کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا دہشت گردی کے مقابلے میں کامیابی ایسی وقت ممکن ہے جب امت اسلامی میں وحدت پائی جاتی ہو، مسلمانوں میں اتحاد کے ہی ذریعہ سے ہی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔
وحدت کانفرنس میں عالم اسلام کے علماء اور مسلمان اور غیر مسلمان دانشوروں کی شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ دنیا کو اس بات کا ادراک ہوگیا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ صرف صرف وحدت کے ذریعہ ہی کیا جاسکتا  ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کو جان لینا چاہیے کہ قدس اور فلسطین صرف وہاں کے اصلی ساکنیین کا ورثہ ہے اور اسرائیل و امریکہ ناجائز قبضے سے ان کا یہ حق فلسطینی عوام سے نہیں چھین سکتے۔
انہوں نے کہا وحدت کانفرنس میں قدس اور فلسطین کو نکتہ محور قرار دیا گیا جو دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے عالم اسلام کی عظیم کاوش ہے۔
یمنی عوام انتھائی کم وسائل کے ساتھ سعودی جارحیت کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور یمن پر ڈھائے جانے والے مظالم پر دنیا کی خاموشی ایک شرمناک جرم ہے جس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
https://taghribnews.com/vdch-knxv23n6qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ