تاریخ شائع کریں2018 9 December گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 384717

قطر کے بادشاہ کا ریاض کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار

قطر کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے
قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
قطر کے بادشاہ کا ریاض کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار
قطر کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔قطر کے ایک تاجر عادل علی بن علی نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے وزیر مشاور سلطان بن سعد المریخی ریاض اجلاس میں قطری وفد کی قیادت کریں گے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے بادشاہ نے باقاعدہ طور پر قطر کے بادشاہ کو خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ قطر اور 4 عرب ممالک کے درمیان بحران اور کشیدگی جاری ہے اور اس سلسلے میں قطر نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی تین ممالک بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر  کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjvxetauqeoaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ