تاریخ شائع کریں2018 21 November گھنٹہ 17:13
خبر کا کوڈ : 379750

وحدت امت اسلامی دنیا میں رحمانی اسلام کی پہچان کا باعث ہے

سنندج میں سنی عالم دین "ماموستا عبد الرحمن خدائی "نے کہا
مسلمانوں کی نجات کا واحد راستہ نبی ﷺ کی سیرت کی پیروی سے ہی ممکن ہے،جیسا کہ قرآن میں بھی ارشاد ہوا کہ سیرۃ پیامبر ﷺ مسلمانوں کے لیے نمونہ عمل ہے۔پس مسلمان کسی بھی حال میں دشمن کو اجازت نہ دے کہ ان کے باہمی اختلافات سے دشمن فائدہ اٹھا کر اسلام کو نقصان پہچائے۔
وحدت امت اسلامی دنیا میں رحمانی اسلام کی پہچان کا باعث ہے
وحدت امت اسلامی دنیا میں رحمانی اسلام کی پہچان کا باعث ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر سنندج میں سنی عالم دین "ماموستا عبد الرحمن خدائی "نے ہفتہ وحدت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، رسول اللہ ﷺ کا اولین اور بینادی ہدف اسلامی اور انسانی تعلیمات کی ترویج تھی تا کہ بشریت کو جہالت اور گمراہی سے نجات دلا سکیں۔
انہوں نے کہا دین اسلام محبت، آشتی، مہربانی اور منطقی استدلال کا دین ہے لیکن دنیا میں اسلام دشمنوں نے اسلام کو ایک خونخوار اور شدّت پسندی کا دین دیکھانے کی کوشش کی تا کہ اسلام کا اصلی چہرہ دنیا کی نظروں سے اُجھل ہوجائے۔
انہوں نے داعش جیسے فتنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا دشمن نے داعش کو ایجاد کیا تاکہ اسلام کے چہرے کو مسخ کرسکے،لیکن اسلام، اس کے برعکس ہے اور اسلام کا اصلی و حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے لانے کے لیے مسلمانوں میں اتحاد انتہائی ضروری ہے
مسلمانوں کی نجات کا واحد راستہ نبی ﷺ کی سیرت کی پیروی سے ہی ممکن ہے،جیسا کہ قرآن میں بھی ارشاد ہوا کہ سیرۃ پیامبر ﷺ مسلمانوں کے لیے نمونہ عمل ہے۔پس مسلمان کسی بھی حال میں دشمن کو اجازت نہ دے کہ ان کے باہمی اختلافات سے دشمن فائدہ اٹھا کر اسلام کو نقصان پہچائے۔
https://taghribnews.com/vdcamonew49n001.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ