تاریخ شائع کریں2018 18 November گھنٹہ 13:51
خبر کا کوڈ : 378418

یمن کی فوج کی جانب سے سعودی اتحاد کو دندان شکن جواب

جیزان میں جارح اتحاد کے ٹھکانوں پر توپخانوں سے وسیع حملہ کیا ہے۔
یمن کی فوج نے جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر جیزان میں جارح اتحاد کے ٹھکانوں پر توپخانوں سے وسیع حملہ کیا ہے۔
یمن کی فوج کی جانب سے سعودی اتحاد کو دندان شکن جواب
یمن کی فوج نے جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر جیزان میں جارح اتحاد کے ٹھکانوں پر توپخانوں سے وسیع حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کی فوج نے جیزان شہر کے علاقے جبل الدود میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر حملہ کرکے متعدد جارح فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
دوسری جانب یمن کے جنوبی صوبے تعز میں بھی یمنی فوج نے الوازعیہ محاذ پر حملہ کرکے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
اس درمیان یمن کے مغربی شہر الحدیدہ پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملے جاری رہے - الحدیدہ پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں میں کم سے کم نو عام شہری شہیداور متعدد دیگر زخمی ہوئےہیں۔
https://taghribnews.com/vdca6anea49n0y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ