تاریخ شائع کریں2018 17 November گھنٹہ 19:44
خبر کا کوڈ : 378221

کشمیرمیں عام ہڑتال کے موقع پر کاروباری سرگرمیاں معطل

کشمیرمیں پنچایتی انتخابات کے موقع پرعام ہڑتال ہے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں9مرحلوں کے تحت ہونے والے پنچایتی انتخابات کا آغاز آج صبح سے ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ضلع بانڈی پورہ،بارہمولہ، کپوارہ، بڈگام، گاندربل اور سرینگر کے 16 بلاکوں میں الیکشن ہوں گے۔
کشمیرمیں عام ہڑتال کے موقع پر کاروباری سرگرمیاں معطل
کشمیرمیں پنچایتی انتخابات کے موقع پرعام ہڑتال ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں9مرحلوں کے تحت ہونے والے پنچایتی انتخابات کا آغاز آج  صبح سے ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ضلع بانڈی پورہ،بارہمولہ، کپوارہ، بڈگام، گاندربل اور سرینگر کے  16 بلاکوں میں الیکشن ہوں گے۔

کشمیر میں سنیچر کو پنچایت انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ چل رہی ہے۔ افسران نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے انتخابات میں 536 سرپنچ حلقوں کیلئے 427 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 4048 پنچ وارڈوں کیلئے 5957 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

کشمیر میں پنچایتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے موقع پر مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر عام ہڑتال کی جارہی ہے اور تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بھی معطل رکھی گئیں۔

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ خدمات سیکورٹی وجوہات کی بناءپر ایک دن کے لئے معطل رکھی گئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcci4q1s2bqmi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ