تاریخ شائع کریں2018 15 November گھنٹہ 21:03
خبر کا کوڈ : 377689

حزب اللہ لبنان کی جانب سے اسرائیل پر کامیاب حملوں پر مبارکباد

حزب اللہ لبنان نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے
حزب اللہ لبنان نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ غزہ میں حاصل ہونے والی کامیابی اس اہم پیغام کی حامل ہے کہ تحریک مزاحمت غاصب صیہونی حکومت کی ہر قسم کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کی بھرپور توانائی رکھتی ہے۔
حزب اللہ لبنان کی جانب سے اسرائیل پر کامیاب حملوں پر مبارکباد
حزب اللہ لبنان نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ غزہ میں حاصل ہونے والی کامیابی اس اہم پیغام کی حامل ہے کہ تحریک مزاحمت غاصب صیہونی حکومت کی ہر قسم کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کی بھرپور توانائی رکھتی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں غزہ میں حاصل ہونے والی کامیابی پر فلسطینی قوم اور مزاحمتی گروہوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ کامیابی صبر، استقامت اور مزاحمتی گروہوں کے اتحاد کا نتیجہ ہے جنھوں نے صیہونی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا اور محاصرے کے باوجود اپنی دفاعی و فوجی توانائی کے ساتھ مزاحمتی طاقت کا پرزور مظاہرہ کیا۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کے اس اقدام نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات برقرار کرنے کی بعض عرب حکام کی کوششوں کو ناکام بنا دیا اور فلسطینی عزائم سے بعض عرب حکمرانوں کی خیانت کو برملا اور فلسطین نیز فلسطینی قوم کے خلاف تیار کی جانے والی سازشوں پر پانی پھیر دیا اور اس بات کو بھی ثابت کر دیا کہ سینچری ڈیل صرف ایک کھوکلا دعوی ہے جس میں ہرگز کوئی جان نہیں ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcjoaethuqeamz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ