تاریخ شائع کریں2018 12 November گھنٹہ 14:24
خبر کا کوڈ : 376627

امریکا نے خاشقجی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرہی دیا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے
امریکا نے پہلی بار سعودی عرب سے صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکا نے خاشقجی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرہی دیا
امریکا نے پہلی بار سعودی عرب سے صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ملزمان کا احتساب کرے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوریٹ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان جمال خاشقجی کے قتل اور یمن تنازع پر بات ہوئی۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے صحافی کے سعودی قونصل خانے میں قتل کی تصدیق تو کی ہے اور 18 سعودی شہریوں کو حراست میں لینے اور انٹیلی جنس کے 4 افسران کو معطل کرنے جیسے اقدامات بھی کیے ہیں لیکن ترکی کے بارہا مطالبے کے باوجود صحافی کی لاش سے متعلق تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا ۔
https://taghribnews.com/vdcauine049n0i1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ