تاریخ شائع کریں2018 12 November گھنٹہ 14:01
خبر کا کوڈ : 376609

جنگ عظیم اول کے خاتمے کے سو سال پورے ، تقریب کا انعقاد

تقریب میں 72 ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
جنگ عظیم اول کے خاتمے کے سو سال پورے ہونے پربرطانیہ ہندوستان، آسٹریلیا اورفرانس سمیت مختلف ممالک میں امن کا دن منایا جارہا ہے ۔
جنگ عظیم اول کے خاتمے کے سو سال پورے ، تقریب کا انعقاد
تقریب میں 72 ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ عظیم اول کے خاتمے کے سو سال پورے ہونے پربرطانیہ ہندوستان، آسٹریلیا اورفرانس سمیت مختلف ممالک میں امن کا دن منایا جارہا ہے ۔

ورلڈ وار 1 کی جنگ بندی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر فرانس میں سرکاری سطح پر جشن منایا جا رہا ہے جس میں امریکا، جرمنی، روس اور ترکی سمیت دنیا بھر کی قیادت کو مدعو کیا گیا تھا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کو جنگ کی نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے اور اسی ضرورت کو سمجھتے ہوئے سو سال قبل اسی دن جنگ عظیم اول کی جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔

دوسری جانب برطانیہ میں جنگ عظیم اول کے خاتمے کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر شاہی محل میں تقریب منعقد ہوئی جس میں شرکاء نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس دن امن معاہدہ کر کے دنیا کو جنگ کے شعلوں سے نکال دیا۔

ادھر آسٹریلیا میں بھی جنگ بندی کے سو سال پورے ہونے کا جشن منایا گیا۔ علاوہ ازیں ہندوستان میں بھی جنگ بندی کے سو سال پورے ہونے پر خصوصی تقریب رکھی گئی، جنگ عظیم اول کے دوران 74 ہزار ہندوستانی سپاہی ہلاک ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں بھی جنگ عظیم اول کے خاتمے کی یاد میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

واضح رہے کہ 1914ء سے 1918ء تک جاری رہنے والی جنگ عظیم اول میں 97 لاکھ سپاہی اور 1 کروڑ سے زائد عام شہری ہلاک ہوئے تھے  تاہم 11 نومبر 1918ء کو تاریخی امن معاہدے پر فرانس اور جرمنی کے دستخط کے بعد یہ خوں ریز جنگ ختم ہوئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcawineo49n0i1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ